21 اپریل 2015 - 15:50
سعودی جارحیت: بین الاقوامی ادارے خاموش نہ رہیں

عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ اور یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کی قوم اور ملک کی مسلح افواج، سعودی عرب کے حملوں پر خاموش نہ رہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داری پر عمل کریں- النشرہ ویب کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان نے عالمی برادری سے یمن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ایسے ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھے ہوئے کہ عالمی سطح پر جن کا استعمال ممنوع ہے- شرف غالب لقمان نے مزید کہا کہ رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے مسلسل حملوں سے سعودی عرب کی بوکھلا ہٹ و جنھجھلاہٹ کا پتہ چلتا ہے - چنانچہ بہت سے فوجی ماہرین، یمن میں سعودی حملوں کی ناکامی کے اسباب کا جائزہ لے رہے ہیں- یمنی فوج کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن کے مختلف صوبوں کے بے گناہ عوام پر آل سعود کے حملوں کو چھبیس دن گذرنے کے باوجود آل سعود اور اس کے اتحادی نہایت مشکل میں پھنس گئے ہیں اور انھیں کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے- شرف غالب لغمان نے کہا کہ ملت یمن اور اس ملک کی مسلح افواج، سعودی حملوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے اور سعودی عرب کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے-

.......

/169